ممبئی (جیوڈیسک) سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر میری زندگی پر کبھی کوئی فلم بنتی ہے تو میرا کردار سلمان خان نبھائیں۔
2011 میں کرکٹ سے ریٹائر ہونیوالے شعیب کو ’ راولپنڈی ایکسپریس ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ میری زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ پرستاروں اور فلم میکرز کی صوابدید پر ہے، بھارتی فلمی دنیا میں اب تک ’ بھاگ ملکھا بھاگ ‘ سے لے کر ’میری کوم‘ ’ سلطان‘ اور ’ اظہر‘ تک اسپورٹس ستاروں پر کئی فلمیں بن چکی ہیں۔
واضح ر ہے کہ شعیب اختر اب ٹی وی کے آنے والے کامیڈی شو’ انڈین مذاق لیگ ‘کا جج بننے والے ہیں جس پران کا کہنا تھا کہ مجھے اب مذاق کرنے کے بھی پیسے ملیں گے۔