سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے لائف انشورنس انڈسٹری میں قائم کمپنیوں کے مابین معلومات کے تبادلہ سے متعلق ریگولیشن کا مسودہ عوامی آرا جاننے کے لئے پیش کر دیا ہے، جس کا مقصد پالیسی ہولڈروں کے سرمایہ کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے،
ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی CDCلائف انشورنس اور تکافل کمپنیوں کے ایجنٹوں اور پالیسی ہولڈرز سے متعلق سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ کا سسٹم قائم کرے گی، لائف انشورنس سیکٹر میں کام کرنے والی تمام انشورنس کمپنیوں اس اہم انفارمیشن ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر سکیں گی،
انشورنس سیکٹر کے لئے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ کا قیام، ایس ای سی پی کی جانب سے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں اصلاحات متعارف کروانے کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پر کیا جا رہا ہے ،جس کا مقصدبیمہ کی اقساط اور منافع کی ادائیگیوں میں شفافیت قائم کرنا اور بوگس انشورنس کلیم کی روک تھام کرنا ہے۔