ڈیرہ اللہ یار (خصوصی نمائندہ سے) اسٹیٹ لائف انشورنس جعفر آباد کے سیکٹر ہیڈ میر عبد النبی لاشاری، ایریا مینجر محمد شریف گاجانی، سیلز مینجرز عبد الخالق بروہی، خادم کھوسہ، سیلز آ فیسر ز حاکم کھوسہ، اسد لاشاری، آصف علی لانگو نے ڈیرہ اللہ یار میں فیلڈ فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائف انشورنس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں میں انشورنس کی خریداری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اربوں روپیہ کی ڈیتھ کلیم سے عوام میں حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا ہے فیلڈ فورس کی کامیابی سے پورے خطے میں انشورنس کی پزیرائی ہوئی ہے ۔جس سے ہزاروں لوگوں نے استفادہ حاصل کیا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ واحد ادارہ ہے جو حکومت پاکستان کو سالانہ اربو ں روپیہ منافع دیتا ہے۔ اس ادارے میں رشوت، کرپشن اور لاقانونیت ،سفارش کی کوئی نام نشان ہی نہیں ہے۔ فیلڈ فورس کی کامیابی سے ادارہ بہت مضبو ط ہوا ہے ادارے میں عوام کو تسلی بخش سروس فراہم کی جارہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ 2014 کلوزنگ میں ریکارڈ نیو بزنس اور لاتعداد بیمہ پالیسی کی فروخت یقینی ہے۔
بیمہ پالیسی سے سینکڑوں ڈیتھ کلیم سے کئی خاندان کی معاشی مسائل میں کمی سامنے آیا ہے۔ بیمہ پالسی ہر انسان کی ضرورت ہے نیک عمل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا فیلڈ فورس کی کامیابی ہے۔ انھوں نے فیلڈ فورس کے نمائند گان اور افسران میں اعزازی انعامات بھی تقسیم کیے اور فیلڈ فورس کو لنچ کے لئے مقامی ہوٹل میں بھی لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔