ممبئی (جیوڈیسک) اکثر لوگ کامیاب لوگوں یا فلمی ستاروں کو دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی ان کی طرح ہوتی لیکن بالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی جینا آسان نہیں ہے۔
اپنی آنے والی فلم فین کی تشہیر کے دوران شاہ رخ خاننے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بہت سے نئے آرٹسٹ مجھ کہتے ہیں کہ کاش ہماری زندگی بھی آپ کی طرح ہوتی؟‘شاہ رخ کا اس بات پر کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ صرف ایک دن میرے ساتھ گزار کر دیکھو، میری زندگی کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا، بڑی گاڑی میں آنے جانے اور بڑے بنگلے میں رہنا اسٹار بننے نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا میں اپنے گھر میں صرف چار گھنٹے رہتا ہوں، مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ میری گاڑی کی لائٹ کس طرح جلتی ہے اور مجھے کئی مرتبہ سونے کا وقت نہیں ملتااور مجھے اپنی نیند گاڑی میں ہی پوری کرنی پڑتی ہے۔
اپنی زندگی پرفلم بنانے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے ان کی زندگی اس موضوع پر فلم بنانے کے لیے دلچسپ ہے یا نہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکار کے انتخاب کا انحصار ہدایتکار پر ہو گا تاہم انکے بیٹے ابرام یاآریان اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔