زندگی گزارنے کے طریقوں میں فرق آجائے تو ملک ٹوٹ جاتے ہیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صحیح راستے پر ڈالنے کیلئے انقلاب فرانس کی طرزکے انقلاب کی ضرورت ہے۔ زندگی گزارنے کے طریقوں میں فرق آجائے تو ملک ٹوٹ جاتے ہیں، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے 35 ویں یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دنیا میں روایت یہ رہی ہے کہ پہلے سیاسی جماعتیں بنتی ہیں پھر اسکے طلبا ونگ بنتے ہیں۔

لیکن اے پی ایم ایس او نے یہ اصول توڑ دیا۔ اے پی ایم ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس طلبا تنظیم نے ترقی کرتے کرتے ایک سیاسی جماعت کو جنم دیاجس نے پاکستان کی روایتی سیاست میں غریب و متوسط طبقہ کے تعلیم یافتہ افراد کو منتخب ایوانوں میں جاگیرداروں کے برابر میں بٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں جو انکا فلسفہ پڑھ کرا سکے فروغ کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ الطاف حسین نے طلبا و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اصل زیور تعلیم اور تربیت ہے، الطاف حسین کایہ خطاب حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، نوابشاہ ، سانگھڑ اور ٹنڈوالہ یار میں بھی بیک وقت سنا گیا۔