ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی میڈیا کے سامنے نہیں لائیں گی کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی توجہ اپنے کام سے ہٹ سکتی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کی ذاتی زندگی کیسی ہے اور ان کی زندگی میں کون کون شامل ہے انہیں کبھی بھی اظہار خیال کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی، وہ بھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرسکتی ہیں لیکن ان کے اپنے خیال میں یہ کسی طرح ٹھیک نہیں۔
کیونکہ اس طرح کی باتیں ان کی توجہ اپنے کام سے ہٹا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں سونم کپور کی رنبیر کپور اور پنیت ملہوترا سے گہری دوستی رہی ہے۔