محترمہ نے زندگی پاکستان و عوام کے محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے وقف کررکھی تھی: عمران چنگیزی
Posted on December 27, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا شمار پاکستان کے ان محب وطن سیاسی رہنماوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری و فلاحی مملکت بنانے کیلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی اور ان کی زندگی کی تمام تر جمہوری و سیاسی جدوجہد کا مقصد وطن عزیز کو مستحکم و ترقی یافتہ اور عوام کو سماجی و تہذیبی ترقی دینے کے ساتھ معاشی طور پر خوشحال بنا کر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے بینظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کے قیام و فروغ کیلئے تاریخی کردار ادا کیا اور عوام پاکستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کررتے ہوئے عوام دشمنوں کے سامنے سر جھکانے یا ان سے سودے بازی کرنے کی بجائے حق کی راہ میں شہادت کو سعادت جانا اور جبر و فسطائیت سے جنگ میں جان دیکر عوام کو پیغام دے دیا کہ جبر کی کوئی قوت حق پر نہیں ہوتی اور جو حق نہیں ہوتا وہ مستقبل کو بد امنی و مصائب میں دھکیلنے کا باعث بنتا ہے اسلئے عوام اپنی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جبر کی ہر قوت کو مسترد کر دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com