زندگی کا مقصد لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا ہے، عمر شریف

Umar Sharif

Umar Sharif

کراچی (جیوڈیسک) اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ میری زندگی کا اب اہم مقصد ہسپتال کی تعمیر و ترقی ہے تاکہ میں لوگوں کی بے لوث خدمت کر سکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے مجھے ہمیشہ پسند کیا اور میری حوصلہ افزائی کی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری، فلم انڈسٹری اور اسٹیج پر جس طرح دنیا بھر میں محبتیں ملیں میں انھیں فراموش نہیں کرسکتا اور میں سمجھتاہوں کہ یہ سب ہمارے عوام کی محبتوں کے طفیل ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرفارم کرنا اچھا لگا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار عمر شریف کا کہنا تھا کہ فی الحال تھیٹر ڈرامے نہ کرنے کی وجہ میری مصروفیت کے ساتھ ساتھ کچھ نئے پروجیکٹ پر کام کرنا بھی ہے جلد کراچی میں فیملی تھیٹر ڈرامہ پیش کرونگا امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح عوام کو میرا کام پسند آئیگا۔