نیویارک (جیوڈیسک) ایف بی آئی کے اہل کاروں کے مطابق گرفتار ملزم مارٹن شکرلی کے زیر انتظام ادویات ساز کمپنی نے جان بچانے والی ایک دوا کی قیمت میں اچانک 5000 فیصد اضافہ کر دیا تھا۔
جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ کرنے پر ایف بی آئی کے ایک اہل کار نے ادویات ساز کمپنی کے نوجوان سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ملزم مارٹن شکرلی کے زیر انتظام ادویات ساز کمپنی نے جان بچانے والی دوا کی قیمت میں اچانک 5000 فیصد اضافہ کردیا تھا۔
ایف بی آئی کے حکام نے جمعرات کو دو مختلف کمپنیوں میں ٹورنگ فارماسیوٹیکل کے سربراہ کے خلاف، بقول اہل کار، ان کے قائدانہ کردار سے متعلق تمسکات یا سیکورٹیز کی فریب دہی کے الزام میں نیویارک میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔