ماہرین نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایسی لائٹ تیار کرلی ہے جو انکے ہیلمٹ کیساتھ جڑ کر انکی حرکت کے بارے میں دیگر ڈرائیورز کو آگاہ کرتی ہے جس سے وہ کسی حادثے سے محفوظ رہتے ہیں۔
ہیلمٹ کی پشت سے منسلک کی جانیوالی سرخ رنگ کی یہ لائٹ اس وقت جل اٹھتی ہے جب موٹر سائیکل سوار ایمرجنسی بریک لگائے یا موٹر سائیکل کی رفتار آہستہ کرے۔
سرخ لائٹ سے موٹر سائیکل کے پیچھے آنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیور محتاط ہو جاتے ہیں یوں کسی حادثے سے بچا جا سکتا ہے۔