لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاوا اگلتے پہاڑوں کے درمیان زندگی کی بقا کے لیے ہونے والی جنگ پر بنی ہالی وڈ کی ایکشن فلم “Pompeii “کا نیا ٹریلر ریلیز کرد یا گیا۔ 79 عیسوی اٹلی میں واقع آتش فشاں پہاڑ “Vesuvius” نے تباہی مچا دی۔
جہاں پوم پی نامی شہر تیرہ سے بیس فٹ تک لاوے میں غرق ہو گیا۔ اسی ہولناک واقعے کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ کی فلم “Pompeii “ہے۔ ہدایتکار Paul W. S. Anderson کی یہ ایکشن مووی آئندہ سال اکیس فروری کو ریلیز ہو گی۔