لندن(جیوڈیسک) پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا پرعائد تاحیات پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت آج لندن میں ہورہی ہے۔ دانش کنیریا پرامید ہیں کہ ان پر عائد پابندی اٹھالی جائے گی اور وہ دوبارہ کرکٹ مقابلوں میں آئیں گے۔ گزشتہ سال انگلش بورڈ نے ان کے خلاف پابندی لگائی تھی۔
دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ میں بے قصور ہوں اور میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ برطانوی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انگلش بورڈ، ویسٹ فیلڈ کو پیشکش کرے گا کہ وہ اپیل کی سماعت میں آئیں۔
اس کے عوض ایک ڈیل کے تحت پروفیشنل کی حیثیت سے کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ دنیش کنیریا کی لیگل ٹیم پر امید ہے کہ اگر ویسٹ فیلڈ پیش نہ ہوئے تو اس کا فائدہ دانش کنیریا کو ملے گا اور وہ بری ہوجائے گا۔