روشنی فائونڈیشن ٹرسٹ انٹرنیشنل نے اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے

Anjuman Talaba Isam Pakistan

Anjuman Talaba Isam Pakistan

کراچی : روشنی فائونڈیشن ٹرسٹ انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین عبدالمجید اسماعیل نورانی نے کہا ہے کہ روشنی فائونڈیشن کا مقصد انسانی خدمت کے لئے ہر لمحہ مصروف رہنا ہے، روشنی فائونڈیشن مختلف فلاحی کاموں سے اپنی شناخت کرواچکی ہے، سندھ کے زیریں علاقوں سمیت شہر ی آبادی کے غریب علاقوں میں انسانی زندگی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے، خلوص نیت اور صحیح انسانی ہمدردی کے ساتھ فلاحی کاموں کا رجحان ختم ہوتا جا رہا ہے، امدادی سامان کی مستحقین تک فراہمی اصل مقصد ہونا چاہیے، روشنی فائونڈیشن انشاء اللہ جلد کراچی و حیدرآباد میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے، ہمارا مقصد غریب و بے روز گار انسانوں سہارا فراہم کرنا اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

خیر پور ناتھن شاہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے بعد فائونڈیشن کے اراکین کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے روشنی فائونڈیشن ٹرسٹ انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین عبدالمجید اسماعیل نورانی نے کہا کہ روشنی فائونڈیشن ٹرسٹ انٹرنیشنل نے اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغازکردیا ہے، اس سلسلے میںامدادی سامان کے ساتھ پہلے دورے کا آغاز صوبہ سندھ کے ضلع دادو (خیرپور ناتھن شاہ) سے کیا گیا، روشنی فائونڈیشن کی جانب سے 250 خاندانوں میں راشن اورسوٹ تقسیم کئے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی روشنی فائونڈیشن کے چیئرمین امین ستار نورانی جنہوں نے مقامی آبادی میں امدادی سامان کو تقسیم کیا،روشنی فائونڈیشن کی جانب سے ضلع دادو کے سماجی رہنما حافظ محمد امین جمالی نے کیمپ کا انعقاد کیا، اس موقع پر فائونڈیشن کے دیگر اراکین جناب محمد عمران پولانی اور عبدالغنی شاہ زیب بھی موجود تھے۔

جاری کردہ۔۔۔سیکرٹری نشر و اشاعت ۔ روشنی فائونڈیشن ٹرسٹ انٹرنیشنل۔۔۔03110442922