پرکاش جھا کی تھرلر فلم ستیا گرھا کا نیا ٹریلر اور ڈائیلاگ پروموز جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیکئی سالوں کی خاندانی خلش کے بعد بلا آخر امیتابھ بچن اور کپور خاندان میں ذاتی معاملہ رفع دفع ہوہی گیا جسکے بعد پہلی بار کرینہ کپور خان اور امیتابھ بچن ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلمساز و ہدایتکار پرکاش جھا کی پولیٹیکل ایکشن تھرلر فلم”ستیا گرھا ڈیموکریسی انڈر فائر”کا نیا ٹریلر اور ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔

تامل فلم کو کی ریمیک ستیا گرھا ڈیمو کریسی انڈر فائر میں امیتابھ بچن اور کرینہ کپور خان کیساتھ اجے دیوگن، ارجن رامپال، منوج باجپائی اور امریتا را اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کرپشن اور سماجی ناانصافیوں کیخلاف متوسط طبقے کی بغاوت کے گرد گھومتی اس فلم میں کرینہ کپور کو بین الاقوامی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

جسکو پرکاش جھا کیساتھ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ 30 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ستیا گرھاکا میوزک موسیقار جوڑی سلیم سلیمان نے ترتیب دیا ہے جو یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت 30 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔