بجلی چور کو جرمانہ واپڈا اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش

لیہ (ایم آر ملک ) بجلی چور کو جرمانہ واپڈا اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بجلی چوری پہ قابو پانے کیلئے محکمہ کو کالی بھیڑوں سے پاک کرنا پڑے گاشیخ اللہ بخش مجسٹریٹ دفعہ 30 /سول جج لیہ تفصیل کے مطابق ملزم نیاز حسین ساکن چک نمبر 150ٹی ڈی اے نے بیاب دیا کہ اُس کا میٹر جل گیا جس پر واپڈا اہلکار حاجی محمد یوسف نے 12000روپے وصول کرکے اُسے مین لائن سے خود ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی کی سپلائی چالو کر دی جس سے ملزم چھ ماہ تک زرعی ٹیوب ویل کی موٹر چلاتا رہا۔

ملزم کے خلاف تھانہ صدر لیہ میں مقدمہ نمبر255/13بجرم 39-Aالیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت درج ہوا جس پر جرم ثابت ہونے پر شیخ اللہ بخش مجسٹریٹ دفعہ 30لیہ نے5000روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور واپڈا اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے محکمہ سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرنا پڑے گا بجلی چوروں کے خلاف اس اقدام کو عوامی و سماجی حلقوں نے سراہا اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Pic From Layyah

Pic From Layyah