وزیر آباد کی خبریں 28/02/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیر آباد (تحصیل رپورٹر)کار کی ٹکر سے گرنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا ،2خواتین موقع پر جاں بحق،ایک شخص شدید زخمی ۔تفصیلات کے مطابق نورا کوٹ کا رہائشی محمد شبیر اپنی بیوی صوفیہ اور عزیزہ روبینہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بطرف وزیر آباد آ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ اوجلہ کے قریب محالف سمت سے آنے والی ایک کار نے ان کو ٹکر دے ماری جو کہ تینوں موٹر سائیکل سوار زمین پر گر گئے ،اسی ثناہ میں تیز رفتار ایک ٹریکٹر ٹرالی نے ان کوکچل دیا ۔جن میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد شبیر شدید زخمی ہو گیا ۔فلاح انسانیت فا ئو نڈیشن کے کارکنان نے فور ی امدادی کاروائی کرتے ہوئے مضروب کو گوجرانوالہ ہسپتال پہنچا دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد (تحصیل رپورٹر) TMA وزیر آبادکی طرف سے لگائی جانے والی سٹر یٹ لا ئٹ کا ناقص انتظام، شا م ہو تے ہی پو را شہر تا ریکی میں ڈوب جا تا ہے، شہریو ں نے انتظا میہ سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ۔ تفصیلات کے مطا بق وزیر آباد شہر اور گرد و نواح کے علاقوں نظام آباد،الہ آباد، محلہ جلالپورہ،محلہ نبی بخش ،محلہ سیٹھاں میں محکمہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے زیا دہ تر لا ئٹس ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو چکی ہیں جو کہ عرصہ دراز سے روشن نہیں ہو سکی ہیں۔شکیل احمد اعوان،عبدالرزاق،سیٹھ نور الہی ،ندیم اعوان سمیت دیگراہل علا قہ نے بتا یا کہ سر شام ہی شہر تا ریکی میں ڈوب جا تا ہے اور سٹر یٹ لائٹس نہ جلنے کی صورتوں میں وارداتوں میں بھی اضا فہ ہو چکا ہے واپڈا والوں کو گھروں کی فراہمی کے لئے مفت یو نٹ دئے جا تے ہیں جبکہ اس اجتما عی مسئلہ پر بھی تو جہ دی جا ئے اور فلفور سٹر یٹ لا ئٹس روشن کروائی جا ئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر) ملک کو تر قی کی راہ پر گا مزن کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے در پیش مسا ئل کا ازلہ ان کی د ہلیزپر جا کرحل کر یں گے۔ ان خیالات کا اظہار رہنماء مسلم لیگ ن مرزا ظہیر انجم بیگ ایڈووکیٹ نے صحا فیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ میاں برادران نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو تر جیح دی ہے جو واقعی ہی میں قا بل تحسین ہے بحرانوں میں پھنسے ہو ئے ملک کو میا ں براداران تر قی اور خو شحا لی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلے دور حکو مت میں دونو ں ہا تھوں سے ملک لو ٹنے والے کر پٹ ٹو لے کا احتساب بھی کیا جا ئے گا اور عوام سے لو ٹی ہو ئی دولت کی ایک ایک پا ئی و صو ل کی جا ئے گی جنھوں نے پا نچ سا لوں میں ملک کو دونوں ہا تھوں سے لو ٹنے کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ (تصویر ہمراہ ہے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) کیپٹن ڈاکٹر محمد رفیق فضل نے کہا ہے کہ منشیات کے مریضوں کا علاج بغیر ادویات بذریعہ قوت ارادی ممکن ہے۔ منشیات کی عادت سے بہت سے گھروں میں عائلی مسائل پیدا ہوئے۔معاشرتی نا انصافی، کھیلوں میں عدم دلچسپی اور بُری صحبت نے منشیات کو فروغ دیا۔منشیات فروشوں کا قلع قمع ہو تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔وہ شہید نوید یونس سنٹر پٹھانوالی میں زیر علاج منشیات کے مریضوں کو لیکچر دے رہے تھے۔اس موقع پر ایوی ایشن کیڈٹ ارحم رفیق فضل اور ایم بی بی ایس کے طالبعلم بازل رفیق بھی موجود تھے۔ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا کہ جب تک مریض خود ارادہ نہ کرے اس وقت تک ادویات اور ڈاکٹر وں کی کوشش بھی ٹھیک نہیں کر سکتیں۔انسان کے اندر کا شخص بیمار نہیں ہوتا اور وہی انہیں تندرست رکھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریض اپنے ماں باپ، بہن بھائی اور بیوی بچوں کی طرف دیکھیں جو ان کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔منشیات کے عادی افراد کی وجہ سے ان کا گھریلو نظام تہہ و بالا ہے اور ان کا خاندان کمزور ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان ، ملک و قوم کے لئے قربانی دیں ۔ ان کے سانسوں کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔آج سانس بند ہو جائے تو سب کچھ ختم ہو جائے گااس لئے بہتر ہے کوئی اچھا فعل ہو جائے ورنہ بہادری ، بزدلی اور خواہشات سب دھری کی دھری رہ جائینگی۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی نا انصافی، کھیلوں کے میدانوں کا فقدان اور برے لوگوں کی صحبت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے کافی ہے۔قانون نافذ کرنے والے خرابی کی بنیاد کو پکڑیں اور متاثرین پر زور آزمائی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے مریض اگر چاہیں تو معاشرہ فوری طور پر درست ہو سکتا ہے۔منشیات کے مریض منشیات پھیلانے والوں کے خلاف محاذ کھولیں جنہوں نے نہ صرف ان کو بلکی ان کے بچوں اور خاندان کو عذاب میں مبتلاء کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی برا وقت آنے سے پہلے منشیات کے عادی افراد کو اتحاد اور کسی ایک نکتے پر اتفاق کر لینا چاہئے۔مریض اپنا علاج اپنے ارادے ، خودی اور عزت نفس کے ساتھ کریں۔وہ اپنا علاج خود کریں کیونکہ ڈاکٹر صرف ان کی مدد کر سکتا ہے۔اس موقع پر ایوی ایشن کیڈٹ ارحم رفیق فضل نے کہا کہ وہ بھی انہیں کی طرح کا نوجوان ہے لیکن پر عزم ہے۔وہ اپنی قوم کو سُر خرو اور اپنے خاندان کو باوقار دیکھنا چاہتے ہیں۔وہ منشیات کے مریضوں کی طرح کمزور اور بزدل نہیں ہیں۔وہ سوچتے ہیں کہ انکی وجہ سے ہمار ملک اور معاشرہ کمزور نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے مریض جرأت کا مظاہر کریں اور اپنے 6فٹ کے جسم پر قابو پالیں تو معاشرے کو بھی درست کرنے کے قابل ہو جائینگے۔اس موقع پر ایم بی بی ایس کے طالبعلم بازل رفیق ، صدر اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی محمد جمیل چیمہ اور سنٹر کے منیجر جاوید قبال خان نے بھی خطاب کیا۔ بعد ازاں مہمانان نے سنٹر کے سامنے احاطہ میں پودا بھی لگایااور زیر علاج مریضوں کے درمیان رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ دیکھا ۔ (فوٹوہمراہ