کراچی (جیوڈیسک) گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام گا کر مجھے ہمیشہ تسکین ملتی ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے اوراس دھرتی نے مجھے بہت نوازا اور عزت دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو کی ریکارڈنگ میں استادرئیس خان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کلام پیش کروں جوسننے والوں کو پسند آئے، میں ان محبتوں کو فراموش نہیں کرسکتی جو عوام نے مجھے دی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سچل سرمست اور بھٹائی کی شاعری میں مکمل سبق ہے جو ہمیں جینے کے ڈھنگ سکھاتا ہے، کوک اسٹوڈیومیں ’’میں صوفی ہوں سرمست دا‘‘ گایا جوسننے والوں کو پسند آیا‘ میں تمام چاہنے والوں اور دوستوں کی ممنون ہوں جو ہمیشہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔