پنجاب : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے تحفظ عزاداری سیل کے سیکرٹری سجاد بیگ ایڈوکیٹ کی زیر صدارت محرم الحرام میں حکومت پنجاب کی جانب سے عزاداری نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو محدود کرنے کی سازش کیخلاف اجلاس منعقد ہوا جس میں عزاداری سیل کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سجاد بیگ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکوت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت صوبے میں ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے اور اُن کے مذہبی رسومات کو محدود کرانے کی پیش بندی میں مصروف ہیں انہوں نے کہا ہم آج یہ واضح اعلان کرتے ہیں کہ عزاداری نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری شہ رگ حیات ہے۔
نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کو روکنے کی سازش کو کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کر یگاہم جان تو دے سکتے ہیں لیکن عزاداری امام مظلوم پر سمجھوتا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین کی شخصیت مسلم امہ کی مشترکہ میراث ہے اس کو کسی مسلک یا مکتب تک محدود کرنا اسلام دشمنوں کا ایجنڈا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر عزاداری کو محدود کرنے اور علماء و ذاکرین کو لائسنس کی شرائط کو ہم مسترد کرتے ہیں ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں جیتے ہیں طالبان کے نہیں عوام کی جان و مال کی تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کے لئے مسلمانوں کے عقائد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل قراداد منظور کی گیئں۔
ا۔عزاداری امام حسین پر کسی بھی قسم کی قدغن کو ملت جعفریہ قبول نہیں کریگی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ٢۔علماء و ذاکرین پر لائسنس کی شرائط کو ہم اسلام کی تبلیغ پر پابندی سمجھتے ہیں مملکت خداداد پاکستان میں ایسے بیرونی ایجنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،٣۔مجالس ،جلوسوں اور عوام کی جان و مال کی تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے مسلمانوں کے عقائد ااور جذبات سے نہیں کھیلنے دینگے،٤۔راوالپنڈی میں بے گناہوں کی گرفتاری محرم سے قبل حالات کشیدہ کرنے کی سازش ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیںگرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے۔