کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر ایم کیو ایم کی جانب سے ہونے والے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بات چیت سیمسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔ طاقت کا استعمال قبول نہیں، ہمیں حدیں عبور کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کلفٹن اور ڈیفنس کے باشعور عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ اور مجھے غریبوں کے پاس جانا پسند ہے اور میں مغرور ، گھمنڈی لوگوں کے پاس نہیں جاتا۔ الطاف حسین نے کہا کہ مینڈیٹ زور زبردستی سے چھیننیکی کوشش کرنے والوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔ ذرائع والے پاکستان بنانے والوں پر غلط الزامات نہ لگائیں۔ الطاف حسین نے ریاستی مظالم کے خلاف عورتوں کو میدان میں لانے کا اعلان کیا۔
طاقت کے زور پر ایم کیوایم کا مینڈیٹ نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ غریبوں کی بستی میں بھی پولنگ کرائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چند عناصرکے کہنے پر 43پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کرائی جائیگی۔ متحدہ کے قائد نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن چاہتے ہیں ہمیں وہاں نہ لے جایا جائے جہاں ہم نہیں جانا چاہتے۔