لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھرپور جواب

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفرآباد (جیوڈیسک) کیرالہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے آج بھی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، پاکستان کی جانب سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کیرالہ سیکٹر پر شیلنگ کا تبادلہ دو گھنٹوں سے زائد جاری رہا۔

گذشتہ دو دنوں میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھر پور جوابی کاروائی کی، مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی بھر پور جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز باغ سیکٹر میں تین بھارتی فوج ہلاک ہوئے ہیں۔