فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے، لائن لاسز اور بوسیدہ لائنز بجلی بحران کا باعث ہیں۔ گیس چوروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف توانائی بحران کے حل کے لئے سرگرم ہو گئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر گیس چوری کرنے والی فیکٹری کے دورے کے بعد تاجروں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی اور گیس چور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنائیں گے حکومت شفاف قیادت پر یقین رکھتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا مسلم لیگ کے دور حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں دیکھیں گے۔ بدعنوانی اور بد عنوان عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترقی کا پہیہ جام کرنے سے مسائل کا انبار لگ گیا ساٹ نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے عوام اور حکوت کو نجات نہیں مل پارہی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے فیصل آباد میں تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات میں معیشت کی بہتری اور بجلی بحران کے حل کے لئے تجاویز پر بھر غور کی۔