کنٹرول لائن کے قری تانگدار سیکٹر میں جھڑپ‘ بھارتی فوج کا مجاہد شہید کرنے کا دعویٰ

Srinagar

Srinagar

سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تانگدار سیکٹر میںجھڑپ کے دوران ایک مجاہد کو شہید ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب تانگدار سیکٹر میں آدھی رات کے وقت بھارتی فوج نے مشکوک نقل و حرکت پر کارروائی کی جس پر مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اس دوران جھڑپ میں ایک عسکریت پسند مار ا گیا جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل برآمد کر لی گئی۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ مارا جانے والا عسکریت پسند درانداز تھا۔