مظفر آباد (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی وجہ سےاب تک کئی عام شہری جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔