راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی فورسز کی جانب سے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے مظفر آباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔
واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی زد میں آکر اب تک فوجی جوانوں سمیت کئی افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ یہاں بسنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی علاقے سے نقل مکانی کر چکی ہے۔