لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ منظم سازش ہے: حافظ سعید

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک) لاہور جامعہ قادسیہ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کو اس وقت فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی سلامتی کانفرنس میں بہتر اور اچھے فیصلے ہونے کی اُمید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت صرف تشویشناک نہیں بلکہ اس کے پیچھے انڈیا کا خوفناک پروگرام نظر آ رہا ہے۔

امریکہ جا کر بھارتی وزیراعظم کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور امریکی فوجیوں کی جگہ بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور نارووال میں فائرنگ انڈیا کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔ پاکستان کے اندر یکجہتی سے اختلافات کو رد کرکے قوم کو دفاع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

اپنی جنگ خود لڑنا پڑے گی۔ حافظ سعید نے کہا کہ دو دن میں سیاسی جماعتوں کا ردعمل شاندار رہا ہے۔ مضبوط طریقے سے کھڑا ہونا ہی بہترین دفاع ہے ایٹمی طاقت ہیں اور موقف بھی مضبوط ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کشمیر پر جو موقف اٹھایا اس پر قائم رہنا چاہیے۔