راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر دوسرے روز بھی شدید فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کرا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا، جس پر وہاں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا اور بھارتی فوج کو فائرنگ بند کرنے پر مجبور کر دیا، فائرنگ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی مقام پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی تاہم پاک فوج نے انھیں بھرپور جواب دیا تھا۔