لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، آئی ایس پی آر

Line of Control

Line of Control

راولپنڈی (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر کوٹلی کے قریب بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج صبح آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب جندروٹ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی پاک فوج کی فائرنگ کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری سے فرقان نامی نوجوان اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ گولی اس کے سر میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ فرقان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔