جہلم (جیوڈیسک) پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل چیف نے جہلم کے قریب ایل او سی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مقامی کمانڈرز نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے جوانوں کے بلند مورال اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ جنرل راحل شریف کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر کسی سے اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ مادر وطن کے دفاع میں مصروف مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے۔