اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جو روابط ہیں وہ بہت مضبوط ہیں، تمام حکومتوں کا ساتھ کام کرنا ہوتا ہے ہم افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔
افغانستان میں حالات خراب ہوں تو اس کا سب سے زیادہ اثر پاکستان پر پڑتا ہے انھوںنے محمود خان اچکزئی کے دورہ افغانستان پر کہا کہ اس دن دفتر خارجہ نے پریس ریلیز بھی جاری کی تھی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ساتھ گئے تھے۔
اور یہ جو آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ہے اس کے دوران پاکستان اور افغانستان کے بہت سے روابط ہوئے ہیں ، ہم چاہتے ہیں وزیرستان آپریشن میں بھاگنے دہشتگردوں کا افغانستان میں پناہ نہ ملے، لائن آف کنٹرول پر بات کرتے ہوئے۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جارحیت ہو رہی ہے لائن آف کنٹرول پر یہ سراسر الزام ہے کہ پاکستان کی طرف سے خلاف ورزی ہوتی ہے۔ غزہ کے حوالے سے سوال پر ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم اور دفتر خارجہ نے اس اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔