لائن مین حفاظتی سامان کے بغیر مرمتی کام نہ کریں ‘ایس ای واپڈا

WAPDA

WAPDA

سرگودھا (جیوڈیسک) سپرنٹنڈنٹ انجینئر واپڈا شیخ عامل صدیقی نے سرکل کے تمام لائن مینوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ حفاظتی سامان کے بغیر مرمت کیلئے کسی بھی کھمبے پر چڑھنے سے گریز کریں اس سے ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریجن بھر میں لائن مینز کے پاس حفاظتی سامان تو موجود ہے مگر وہ سامان پہننے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ناخوشگوار واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ محکمہ کو اپنے ملازمین کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے لیکن ملازمین کو بھی اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے اس بات کا دھیان کرنا چاہئے کہ انکی زندگیاں کتنی قدروقیمت رکھتی ہیں۔