راولپنڈی (جیوڈیسک) لاہور لائنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فیصل آباد وولفز کو شکست دے دی، لاہور نے 131 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز کو 3 وکٹ سے ہرا کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیصل آباد وولفز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 130 رنز بنائے۔ علی وقاص 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ مصباح الحق نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں لاہور لائنز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کر لیا۔
سعد نسیم کے 43 ناٹ آوٹ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اسد علی کی 3 وکٹیں بھی فیصل آباد کو شکست سے نہ بچاسکیں۔ لاہور لائنز نے 3 وکٹ سے یہ میچ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔