ہمیں لسانیات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ریحان ہاشمی

Flowers Festival

Flowers Festival

کراچی : ہمیں رنگ و نسل اور لسانیات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بن کر مضبوط پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشن بہارا ں فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی عکا سی کرنے والے اسٹالز کے معائنے کے دوران کیا۔

جشن بہا را ں فیسٹیول کا انعقاد محکمہ با غات نیو کراچی زون کی جانب سے کیا گیا ،اس موقع پر بی اما ں پارک کو خوبصورتی سے سجایا گیا چیئر مین ریحان ہاشمی کا استقبال بینڈ پر قومی نغموں کی دُھنوں سے کیا گیا اس کے بعد انہوں نے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا جہاں پر مختلف اقسام رنگ برنگ خوشبودار پھول محفل کی رونق میں اضافہ کر رہے تھے۔

جشن بہاراں میں مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں ثقافتی ،دستکاری چوڑیوں اور کھلونوں کے ساتھ بچوں کے لئے پلے لینڈ ایریا ،آ تش بازی ،گھوڑوں کا رقص عوامی توجہ کا مرکز رہے ۔جشن بہاراں کے مو قع پر ہر طبقۂ فکر اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد قلمکار، صنعتکار، طلباو طالبات، گھریلوخواتین ، اساتذہ اور فنکار بھی پھولوں کی نمائش اور دیگر اسٹالز میں دل چسپی لے رہے تھے۔

ہر عمر کے خواتین و حضرات پھولوں کے ہمراہ سیلفی بنواتے رہے ۔ جبکہ فوڈاسٹریٹ کی طرز پر کھانے کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں مزے مزے کے کھانے نمائش میں شرکاء کے منتظرتھے۔ تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول17فروری 2017ئ تک جاری رہے گا۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کی ثقافتی سرگرمیاں عوام کو صحت مند اور تفریح کا ماحول فراہم کرتی ہیں جشن بہاراں فیسٹیول کے پہلے روز آ خر میں محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ میونسپل کمشنر وسیم سومرو ،ڈائریکٹر پارکس نارتھ کراچی زون اکبر حسین بھی موجود تھے۔

فہیم مصطفی
انفارمیشن آفیسر
ڈی ایم سی (سینٹرل)
0300-2290488