لائنل میسی نے سب سے زیادہ گول سکور کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Lionel Messi

Lionel Messi

بارسلونا (جیوڈیسک) سٹار فٹبالر لائنل میسی نے یہ کارنامہ چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے سرانجام دیا۔ میسی نے اے جیکس ٹیم کے خلاف شاندار گول داغ کر نہ صرف چیمپئنز لیگ میں اپنے گولز کی تعداد 71 کی بلکہ ایونٹ میں ٹاپ سکورر رلار میڈرڈ کے لیجنڈ پلئیر رائول کا 71 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

اسی چیمپئنز لیگ میں گولڈن بوٹ حاصل کرنیوالے کرسٹیانو رونالڈو 70 گولوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ میچ میں فارورڈ کھلاڑی لائنل میسی نے دو بار گول سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔