ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اداکارہ لیزا ہائیڈن پیدا ہی بڑی سکرین کیلئے ہوئی ہیں۔
اکشے کمار جو کہ ان دنوں لیزا ہائیڈن کیساتھ فلم ”شوقین“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ فلم ”شوقین“ کا پہلا سین عکس بند کراتے ہوئے انہیں بے حد مزا آیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سین کی عکس بندی کے دوران لیزا نے انتہائی شاندار کام کیا ہے۔ شوقین 1982ء میں بننے والی فلم ”باسو چٹر جی“ کا ریمیک ہے۔