تلہ گنگ کی خبریں 1/3/2014

ایف بی ار نے چار سو بڑ ے ٹیکس دہندگان کی لسٹ جاری کر دی ہے
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ سے ) ایف بی ا ر نے چا ر سو بڑ ے ٹیکس دہند گا ن کی لسٹ جا ری کر دی ہے۔ چا ر سو بڑ ے ٹیکس دہند گا ن میں ضلع چکو ال سے صر ف ملک فلک شیر اعوان کا نا م شا مل ہے ۔عوامی وسما جی حلقو ں نے ملک فلک شیر اعوان کو خر اج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ انہو ں نے ضلع چکو ال کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔گز شتہ ما لی سا ل میں ملک فلک شیر اعوان نے 6کروڑ66لا کھ 78ہز ار 1سو 8روپے ٹیکس حکومت پا کستا ن کو دے کر ملک کے سب سے زیا دہ ٹیکس دہند گا ن کی فہر ست میں بیسو یں نمبر پر ا گئے ہیں ۔ان چا ر سو بڑ ے ٹیکس دہند گا ن کو ٹیکس پیئر ز پر ی ویلیج کا رڈ جا ری کیے جا ئینگے ان کا رڈز رکھنے والو ں کو حکو مت پا کستا ن گر یڈ ز پا سپو ر ٹ بھی جا ری کر یگی ۔14اگست اور 23ما رچ کی تقر یبا ت میں انہیں وی ا ئی پی کی حیثیت حا صل ہو گی ۔ان چا ر سو افر اد کی ائیر پو رٹس پر فا سٹ ٹر یک سے کلیئر نس ہو گی اور تما م افر اد ملکی ہو ائی اڈوں پر وی ا ئی پی لا ئو نج استعما ل کر سکیں گے ۔زیا دہ ٹیکس دہند ہ کا تعین کر نے کیلئے چا ر کییگز یز میں تقسیم کیا تھا اور ملک فلک شیر اعوان کا نا م غیر تنخو اہ دار افر اد کی کییگر ی میں بیسو یں نمبر پر ہے۔
—————————
———————–
تلہ گنگ الممتا ز ہسپتا ل کے سا منے سہو لت با زار میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے ٹی ایم اے کے اہلکا روں کے ہمر اہ دورہ کیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ الممتا ز ہسپتا ل کے سا منے سہو لت با زار میں اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن ،ملک شفقت بڈ ھیا ل ،ملک خا لد ٹہی ،ٹی ایم او ملک خلیل ا حمد نیئر سمیت ٹی ایم اے کے اہلکا روں کے ہمر اہ دورہ کیا ۔سہو لت با زار میں دکا نداروں نے اسسٹنٹ کمشنر سے پر زور مطا لبہ کیا کہ ہمیں سبز ی منڈ ی سے رعا یت پر سا ما ن دلو ائیں جا ئے تا کہ ہم سہو لت با زار کے ریٹ کے مطا بق عوام کو اشیا ء دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دہا نی کر ائی کہ سبز ی منڈ ی میں ا پ کو رعا یت پر سا ما ن ملے گا اور عوام کو سہو لت با زار کے ریٹس پر مہیا کر یں ۔اشیا ء کی کو الٹی پر کو ئی کمپرومیز نہیں ہو گا
—————————
———————–
تلہ گنگ پر انا لا ری اڈا الممتا ز ہسپتا ل کے سا منے لگا ئے گئے سہو لت با زار کو دکا ند اروں نے مستر د کر دیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ پر انا لا ری اڈا الممتا ز ہسپتا ل کے سا منے لگا ئے گئے سہو لت با زار کو دکا ند اروں نے مستر د کر دیا اور دکا ند ار سہو لت با زار کی وجہ سے پر یشا ن ،کا روبا ر ٹھپ ۔تفصیلا ت کیمطا بق تلہ گنگ شہر میں جس جگہ سہو لت با زار لگا یا گیا اسکے پیچھے دکا ند اروں کے چہر وں پر ما یو سی چھا گئی ہیں اور دکا ندار پر یشا نی کے عا لم افسردو حا لت میں بیٹھ گئے ہیں ۔دکا نداروں نے کہا ہے کہ ہما ری دکا نو ں کے سا منے سہو لت با زار لگا نا ہما رے سا تھ سر اسر زیا دتی ہے اور ہم ہز اروں رو پے کر ایہ دے کر اپنے بچو ں کا پیٹ پا ل رہے ہیں ۔دکا نداروں نے انتظا میہ سے مطا لبہ کیا ہے کہ سہو لت با زار کسی اور جگہ شفٹ کیا جا ئے۔
—————————
———————–
تحصیل لا وہ کی یو نین کو نسل پچنند میں محکمہ صحت نے ہیلتھ میلہ کا انعقا د کیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل لا وہ کی یو نین کو نسل پچنند میں محکمہ صحت نے ہیلتھ میلہ کا انعقا د کیا جس میں 25سو کے لگ بھگ مر یضو ں کا فر ی چیک اپ اور ادویا ت فر اہم کی گئیں ،ای ڈی او ہیلتھ،ڈی ایچ او چکو ال ،ڈاکٹر علی حسنین نقو ی،غلا م ربا نی ،ریا ض انجم سمیت دیگر سر کر دہ شخصیت نے دورہ کیا اور اسمو قع پر محکمہ صحت کی طر ف سے لگا ئے گے میلہ کے انتظا ما ت اور مر یضو ں کو مفت ادویا ت فر اہم کر نے پرمحکمہ صحت کے افسرا ن کو خر اج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسطر ح کے ہیلتھ میلو ں کا انعقا د بہحد ضر وری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جمشید مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پرتحصیل لا وہ مو ضع پچنند میں گز شتہ روز محکمہ صحت ضلع چکوال کے زیر اہتمام پچنند میں صحت میلہ کاانعقاد کیا گیا ۔آرگنائزر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الرزاق کے مطابق کارڈ یالوجسٹ ڈاکٹر ذاکر ، سرجن ڈاکٹر احسن بٹ
، سرجن ڈاکٹر اکرام ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد ملک ، گائنالوجسٹ ڈاکٹر عظمی ، ڈاکٹر قراة العین ، ڈاکٹر مقصوداحمد ، ای این ٹی سرجن ڈاکٹر رفاقت رائو ، ڈاکٹر عرفان ، آئی سرجن ڈاکٹر حبیب سلطان ، ڈیٹنل سرجن ڈاکٹر فاروق اعوان ، ڈاکٹر مختار نیازی ، اور ڈاکٹر عبد الرزاق نے 25سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات کیساتھ ساتھ ٹیسٹ ، الٹراسائونڈ ، ای سی جی ، شوگر ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم گئی ، ای ڈی او چکوال ڈاکٹر ایوب صادق ، ڈی ایچ او ڈاکٹر علیم دانش ، ڈاکٹر علی حسنین نقو ی، چودھری غلام ربانی ،ریا ض انجم چکو ال،محمد عمر ان دند ی، سابق ناظم عبید الرحمن ، امیر انقلابی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے وزٹ کیا ، کیمپ میں معروف فارماسیوٹیکل کمپنیوں گیٹس فارما ، نبی قاسم فارما ، ویریک فارما ، اییشین کانٹینل فارما ، سامی فارما سوٹیکل ، روٹکس انٹرنیشنل ، ہلٹن ، سماجی تنظیم راڈو اور الکرم ویلفیئر ٹرسٹ نے بھرپور تعاون کیا ، آخر میں ڈاکٹر جمشید مرحوم کیلئے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی گئی ، عوامی و سماجی حلقوں نے ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کرنے پر محکمہ صحت ضلع چکوال کا شکریہ ادا کیا۔
—————————
———————–
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) سید کامران حیدر کاظمی عرف حیدری ساکن دھرابی گزشتہ تین ہفتوں سے گھر سے لاپتہ ہے- دما غی توازن درست نہیں ہے- جن افراد کو اس بارے میں اگر پتہ ہو یا معلومات ہوں تو برائے مہربانی قریبی پولیس اسٹیشن یا ان رابطہ نمبرز 0300-5280948 0305-4462027,پر اطلاع دیں۔
—————————
———————–
محمدیہ ایجو کیشنل ویلفیئر ٹرسٹ تلہ گنگ کے زیر اہتمام قرآن سنٹر کے مابین علمی مقابلہ جات کا انعقاد
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) محمدیہ ایجو کیشنل ویلفیئر ٹرسٹ تلہ گنگ کے زیر اہتمام قرآن سنٹر کے مابین علمی مقابلہ جات کا انعقاد، بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کی شرکت۔محمدیہ ایجو کیشنل ویلفیئر ٹرسٹ تلہ گنگ کے زیر اہتمام قرآن سنٹر کے مابین علمی مقابلہ جات کا انعقاد ہوا ۔جس میں قرآت،اذان اور اسلامیات پر مبنی سوالات
شامل تھے ۔قرآت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ضامن علی،دوسری پوزیشن عون محمد ،تیسری پوزیشن ابو ذر غفاری نے حاصل کی ۔اذان میں عاقب بشیر نے پہلی پوزیشن جبکہ دوسری محمد غازی اور تیسری پوزیشن سید حیدر علی نے حاصل کی ۔اسلامیات کے مقابلہ میں اول پوزیشن عاقب بشیر نے حاصل کی ۔مقابلہ جات میں جج کے فرائض خطیب مدرسة الحسنین مولانا ملک صابر یزدانی نے سرانجام دیئے ۔پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں اور اُن کے اساتذہ میں پرنسپل مدرسة الحسنین مولانا سید عاشق حسین نقوی اور مولانا امین حیدری خطیب کشمیری امام بارگاہ نے انعامات تقسیم کئے۔
—————————
———————–
دعوت و تبلیغ کے عمل سے پوری دنیا میں غلبہ اسلام ہو گا۔ مولانا نذرالرحمن
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) عالمی تبلیغی جماعت کے بزرگ عالم دین اور مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے استاد الحدیث مولانا نذرالرحمن نے کہا ہے کہ دعوت و تبلیغ کے عمل سے پوری دنیا میں غلبہ اسلام ہو گا، اخلاص اور اخلاق سے دین الٰہی کو بنی نوع انسان تک پہنچانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز تبلیغی مرکزتلہ گنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ کا پسندیدہ دین اسلام ہے اور اس پر عمل کرنیوالوں اور دین کی سمجھ رکھنے والوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے طریقوں کو پوری انسانیت تک پہنچائیں۔ اللہ تعالیٰ نے تبلیغ دین کیلئے ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا اور انہوں نے دعوت کے کام کو اپنا کام سمجھ کر کیا۔ نبی آخرزمان حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کی جماعت نے اللہ کے دین کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کیلئے محنت کی اور قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چونکہ آخری نبی ہیں اب دعوت کا یہ عظیم کام امت کے ذمے ہے جو مسلمان دین محمدی کی آبیاری کیلئے کام کررہے ہیں، وہ دنیا اور آخرت میں کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے اور جو مسلمان دنیا کی آسائشوں اور رنگینیوں میں گم ہوکر تبلیغ کے مشن کو اپنانے سے گریز کررہے ہیں۔ انہیں دعوت کے کام پر لگانا ہمارے فرائض میں شامل ہے تاکہ انسانیت ہدایت کے راستے پر چل نکلے اور انکے مقدر سے محرومیاں ختم ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ دین الٰہی کو گھر گھر پہنچانے کیلئے تبلیغ کا کام حضرت محمد رسول اللہ ۖکے دور مبارک سے شروع ہوا اور قیامت تک جاری رہے گا ، امت مسلمہ کا اصل کام نبی اکرم کے ذریعے انسانیت کی فلاح کیلئے نازل ہونے والے اللہ کے احکامات کو پوری انسانیت تک پہنچانا ہے، جس کیلئے محنت اوراخلاص کی ضرورت ہے اسی محنت کے سلسلہ میں تبلیغی جماعت مصروف عمل ہے۔
—————————
———————–
تحریک خدام اہلسنت والجماعت ٹمن کے زیر اہتما م عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحریک خدام اہلسنت والجماعت ٹمن کے زیر اہتما م عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں ا ور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے زیر اہتما م آج2 مارچ بروز اتوار مدرسہ اہلسنت حیات النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میال روڑ ٹمن میں 18واںجلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوگا جلسہ میں لوگوں کی بھرپورشرکت یقینی بنانے کے لئے وسیع پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کئے گئے ہیں۔ تحصیل بھر سے گاڑیوںکے قافلے دینی جماعتوں کے مقامی قائدین اور علمائے کرام کی قیادت میںٹمن پہنچیں گے تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے عوام الناس کی جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بھرپورشرکت کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی ہے۔تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا نورمحمد آصف ٹمن کے ترجمان مولانا عبدالرحمن نے میڈیا کو جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظامات وسیع پیمانے پر کیے جارہے ہیں ۔جانشین قائد اہلسنت،امیرتحریک خدام اہلسنت والجماعت پاکستان مولانا قاضی ظہور الحسین اظہرکے زیر سرپرستی منعقد ہونے والے اس18ویں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میںمبلغ اسلام حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی ،مناظر اسلام مولانا عبداللہ عابد وڑائچ،مولانا عبدالقدوس قارن،استاد العلماء مولانا قاری جمیل الرحمن،مجاہد ختم نبوت مولانا محمد اسامہ رضوان،مولانا محمد عثمان اٹک،قاری نورمحمد ،مولانا عبیدالرحمن انور،قاری عزیز الحق ،قاری رشید احمد،سمیت اہلسنت والجماعت کی نمائندہ بزم شیخ الہندسے وابستہ دینی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء ،علاقہ کی معروف سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ صوفی ارشاد حسین چاریاری ،اور مداح اصحاب رسول حافظ محمد قاسم گجر لاہور والے ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ جلسہ کا آغازصبح 9بجے ہوگااور اختتامی دعا نماز عصر کے وقت ہوگی۔اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں بینرز، پوسٹرز کے علاوہ مساجد میں اعلانات کرکے عوام سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
—————————
———————–