لسٹڈ کمپنیوں کے دستاویزات لائن جمع کرانا لازمی قرار

Listed Companies

Listed Companies

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایس ای سی پی نے تمام لسٹڈ کمپنیوں کے لئے ایس ای سی پی اور رجسٹرار آف کمپنیز کو جمع کروائی جانے والی تمام دستاویزات بشمول سالانہ حسابات، ریٹرن، درخواستیں کوآن لائن جمع کروانا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ آن لائن ریٹرن جمع کروانے کا نوٹیفیکیشن مارچ کوجاری کر دیا گیا تھا جو کہ دو ماہ کے بعد، مئی سے نافذالعمل ہوگا۔

جس کے بعد لسٹڈ کمپنیوں سے کاغذی شکل میں ریٹرن ، سالانہ حسابات اور درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی ۔ ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق لازمی آن لائن ریٹرن جمع کروانے کا اطلاق تمام لسٹڈ کمپنیوں پر ہوگا، جبکہ ایسی تمام نان لسٹڈکمپنیاں جنھوں نے اپنے گزشتہ انضباتی دستاویزات ای ۔سروس کے ذریعے جمع کروائے ہیں۔

پر بھی ای سروس کے ذریعے فائلنگ کرنا لازمی ہوگا۔اس سے پہلے انضباتی دستاویزات آن لائن جمع کروانے کی شرط صرف ان کمپنیوں کے لئے تھی جنہوں نے ایس ای سی پی کی ای۔ سروس کے ذریعے رجسٹریشن کروائی تھی۔