لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ را سے مدد مانگنے کا معاملہ سیاسی نہیں قومی سلامتی کا ہے۔
قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو اس بات کا کھوج لگانے اور کسی نتیجہ پر پہنچنے کی ضرورت ہے۔ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو معاشی حب تو قرار دیا جاتا ہے لیکن قومی سطح پر کراچی کو اون نہیں کیا جاتا۔ جس کے نتیجہ میں یہاں ردعمل پیدا ہوتا ہے اور لوگ مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی، لاقانونیت اور قتل و غارت کا سلسلہ کہاں سے شروع ہوا اور کس کے ٹارگٹ کلرز پکڑے جا رہی ہیں سب جانتے ہیں، اس مرض کی تشخیص بھی ہونی چاہیے اور موثر علاج بھی سامنے آنا چاہیے۔