مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے متصل قیام گاہ پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا چھاپہ

MWM

MWM

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے متصل قیام گاہ پر پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا چھاپہ، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حکومت کیساتھ مذاکراتی ٹیم کا ممبر سید اسد عباس نقوی سمیت چالیس سے زائد عہدیداران و کارکنان گرفتار،مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پر امن مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں ان کی شاہانہ اور آمرانہ طرز عمل معاملات میں بگاڑ کا سبب بنے گا۔

علامہ اسدی نے کہا کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہم نے وقت کے بدترین آمر ضیاء الحق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا آج اُن کے روحانی فرزندوں کو بھی شکست دے کرہی رہیں گے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو ہمیشہ حب الوطنی اور امن کا درس دیا گیا اور یہی وجہ ہے سینکڑوں لاشیں لے کر ہفتہ بھر سڑکوں پر بیٹھے رہے لیکن ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹنے دیا آج مسلم لیگ ن کھل کر ہم سے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

انشااللہ اس کا جواب بھی اُن کو سیاسی طور پر ہی دینگے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے رابطے کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اور کارکنان کی رہائی تک مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور فیصلے سے اپوزیشن سیاسی جرگہ کے رہنما ااور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

www.mwmpak.org
03004513206