کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان جمعہ کو کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی ملک بھر کے تمام جامع مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں کراچی میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آئمہ جمعہ خطبات دینگے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کر سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس عباس جعفری نے کہا کہ کراچی کے حالات پر خاموش نہیں رہینگے سندھ گورنمنٹ دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے آئے دن پیاروں کی لاشیں اُٹھا رہے ہیں اور حکمرانوںکو عوام سے زیادہ نام نہاد جمہوریت کی فکر لگی ہے جس جمہوریت میں آئے دن لاشوں کے تحفے ملتے ہوں غریب خودکشی پر مجبور ہوں۔
عوام بھوک اور افلاس کے ہاتھوں بچے بیچنے پر مجبور ہوںایسی جمہوریت عوام کے لئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے تحفظ کے لئے ہے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آج عوامی جد جہد کا مذاق اُڑیا جا رہا ہے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کے خواہشمند محب وطن عوام کو خانہ بدوش جبکہ ملکی وسائل ہڑپ کرنیوالوں کو معزز اور محترم کہا جا رہا ہے انہوں نے کاہ کہ پاکستانی عوام میں بیداری کی یہ لہر ان رہزنوں کی بساط لپیٹنے کیساتھ ساتھ ان کرپشن زدہ لوگوں کیخلاف بے رحمانہ احتساب کا بھی عمل بھی جلد شروع ہو گا۔