مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری عالمی غزہ کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کر دیا

Allama Raja Nasir Abbas Jafri

Allama Raja Nasir Abbas Jafri

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی صورت حال اور انقلاب مارچ اور دھرنے کے سبب تہران میں منعقدہ عالمی غزہ کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کر دیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن سید مہدی شاہ کیمطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا انہی دنوں تہران میں عالمی غزہ کانفرنس میں شرکت کرنا تھا علامہ راجہ ناصر اسلام آباد میں کارکنوں کے ہمراہ دھرنے میں ہی موجود رہینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء اور بچوں کیلئے تحائف اور دیگر ضروریات زندگی سمیت میڈیکل کیمپ کا اہتمام،ایم ڈبلیو ایم کے کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی دونوں مارچ کے شرکاء کو مفت ادویات اور چیکپ کیا جا رہا ہے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر یہ کیمپ دونوں مارچ کے شرکاء کی امداد کے لئے 24 گھنٹے متحرک رہیگا کیمپ میں بچوں کے لئے مختلف تحائف،کھلونے اور شرکاء کے لئے کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی ہمہ وقت فراہم کیا جا رہا ہے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء مجلس وحدت مسلمین کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے ہمارے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک چھت تلے ہمیں یہ سہولیات فراہم کیے جس کی کمی ہم شدت سے محسوس کررہے تھے۔

جب تک اس کرپٹ نظام کو تبدیل نہیں ہوتا دھرنے اور احتجاج جاری رہے گاپارلیمنٹ میں بیٹھے حکومت کے ساتھ اپوزیشن والے سب چور ،لٹیرے اور عوام کے دشمن ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی راہنماء رائے ناصر علی نے جیل سے رہائی کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت جتنے چاہے ظلم کرلے یہ گرفتاریاں اور جیلیں ہمیں اپنے مقدس مشن سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ہر روز شیعان علی کی لاشیں گرائی جارہی ہیں ۔دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالیںگے اور دھرنے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے استعفیٰ اور خاتمہ تک انقلاب دھرنا جاری رہے گا۔

www.mwmpak.org
03004513206