مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی کابینہ کا اجلاس سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں اور بحالی کے کاموں کا جائزہ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں بھر پور حصہ لیا جائے کابینہ کے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن پنجاب کے سیکرٹری سید مسرت عباس کاظمی نے امدادی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ،سرگودہا،اور جھنگ میں روزانہ لی بنیاد پر چھ ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو کھانا ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے ملتان سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں 29 سے زئد میڈیکل کیمپ خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مساجد،امام بارگاہوں اور مکانات کی تعمیر کا کام بلا تفریق مذہب و ملت تیزی سے شروع کرینگے کابینہ کے اجلاس میں انقلاب مارچ دھرنے کے شرکاء کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کا عزم کیا کہ عوامی احتجاج کی کامیابی تک ہم میدان میں موجود رہینگے ،اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ گورنمنٹ کی ناکامی اور دہشت گردوں سے گھٹ جوڑ قرار دیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شعبہ فلاح بہبود خیرالعمل اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شعبہ فلاح بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے مسئول نثار فیضی کا کویت میں معروف عالم دین شیخ حسن حبیب کی رحلت پر اظہار تعزیت ،مرحوم کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اُن کی ردجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی گئی۔