روزن ادبی فورم کی ادب کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار لیاقت علی چٹھہ ڈی سی او گجرات نے کیا

گجرات(خصوصی رپورٹ) روزن ادبی فورم کی ادب کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہارلیاقت علی چٹھہ ڈی سی او گجرات نے روزن ادبی فورم اورورلڈپنجابی فورم کے زیراہتمام”15ویں سالانہ روزن عالمی روزن شام شاعری”منعقدہ ٹی ایم اے جناح ہال میں کیا انہوں نے کہا آج کے مادی دور میںاپنی ادبی ثقافت کی روایت کو زندہ رکھنا جہاد سے کم نہیں،شعروںکے ذریعے ہونے والی مثبت تنقید معاشرے میں اصلاح کا سبب بنتی ہے انہوں نے کہا گجرات ادب کے حوالے سے ملک اور بیرون ملک بہت اہم مقام رکھتا ہے ،لہذاایسی ادبی تقریبات کو مزیدخوبصورت بنانے میں ہمیشہ معاونت کرتے رہیں گے،اس سلسلہ میں ہم آغاز کر چکے ہیں

گجرات جم خانہ میں ایک ایسا ہال تعمیر ہو گا جہاں پرادب کے حوالہ سے ہونے والی تقریبات کا اہتمام ہواکرے گا ،جہاں ادیب شاعر،دانشوراپنے اپنے خیالات کا اظہارکرسکیں گے ،اس خوبصورت محفل کے انعقادپرمبارکبادپیش کرتا ہوں،”15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”کی صدارت معروف شاعر حسن عباس رضا نے کی ،سابق ایم پی اے حاجی ناصرمحمودنے”15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی ادبی تقریبات ہمارے معاشرے کا حسن اورگجرات کی شناخت ہیں،انہوں نے کہا کہ ادب کے ذریعے ہم اپنے ذہنوں کو تروتازگی بخش سکتے ہیں،گذشتہ ساڑھے چھ سال کی ہماری خدمات سے عوام بخوبی آگاہ ہیں،ہم نے ہر کام میرٹ پر کیا ہے

عوام کی بے لوث خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ افضل راز نے پچھلے پندرہ سال سے ادب کی جو شمع جلا رکھی ہے اس کی روشنی یہاں پرتشریف لائے اندرون ملک اور بیرون ملک سے شعراء کی موجودگی سے محسوس کی جا سکتی ہے،ہم ایسی محفلیں ضرورسجائیں گے،میزبان مشاعرہ افضل راز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ محفل میں سیاسی سماجی اورانتظامی افسران کی موجودگی اس بات کی غماض ہے

وہ شہر میں ہونے والی مثبت تفریح فراہم کرنے والی تقریبات کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور اپنی معاونت فراہم کرتے ہوئے مزیدبہتربنانے کی ترغیب بھی دیتے ہیں انہوں نے کہا ضیااحمد،میاں اکمل اورخرم محمود ترہنگی ٹی ایم او کی عملی شمولیت نے ’15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”کو چارچاند لگا دئیے ہیں میں ان ساتھیوںاورعوام کا بھی تہہ دل سے شکرگزارہوں کہ وہ کڑے موسم بھی روزن شام شاعری کا حصہ بنے رہے،’15ویں سالانہ عالمی روزن شام شاعری ”میں ”سانحہ پشاور”کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News

Gujrat News