لاہور : قلم کی روشنی میں ایک ایسا ادبی گروپ ہے جس نے تمام نئے لکھاریوں کو قلم کی اقدار سکھائیں اور قلم سے ناطہ مضبوط کرنے کیلئے بہت سے چھوٹے اور بڑے پیمانے پر پلیٹ فارم مہیا کیئے. حال ہی میں بڑے پیمانے پر دوسرا بڑا مقابلہ “کشمیر بنے گا پاکستان” ا انعقاد کیا گیا تھا۔
جو اللہ کریم کے فضل سے اور بانیء گروپ رفعت خان کی انتھک کاوشوں ، انچارج ایڈمن بریشے شاہ و ایڈمن پینل حرا طاہر, فاطمہ حسینی, صبا جرال, رانو پختونی, چاند سی لڑکی, محمد معین) مریم جہانگیر کی انتھک محنت کے باعث پایہ تکمیل تک پہنچا. مقابلہ میں میزبانی کے فرائض فیم انجم نے نے باخوبی نبھائے۔
ججز کے فرائض معروف مصنفہ و شاعرہ شمع حفیظ, ناول نگار محمود ظفر اقبال ہاشمی نے احسن طریقے سے نبھائے۔ مقابلہ جات تقریر و نظم نویسی تھا موضوع “کشمیر بنے گا پاکستان” منتخب کیا گیا تھا ،مقابلہ نظم نویسی میں اول پوزیشن ثناء خان, دوئم پوزیشن اریشہ ہاشمی جبکہ سوئم پوزیشن سنبل بٹ نے حاصل کی، اسی طرح مقابلہ تقریر میں اول پوزیشن کوثر ناز، دوئم پوزیشن کہکشاں صابر جبکہ سوئم پوزیشن سارہ خان کے حصے میں آئی۔
،جیتنے والے خوش نصیبوں کو بانیء گروپ و پیج قلم کی روشنی میں رفعت خان کی جانب سے اسناد اور خصوصی ایوارڈ بھجوائے گئے ہیں یہ نئے لکھنے والوں اور ادب کے فروغ کے لئے ایک خوش آئند اقدام ہے۔