لاہور (رپورٹ سفینہ چودھری) ادب سرائے انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام 11اپریل بروز پیر کو لندن (برمنگھم) سے آئی ہوئی نامور شاعرہ کئی کتابوں کی مصنفہ ڈاکٹر رضیہ اسماعیل کے اعزاز میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترمہ ڈاکٹر رضیہ اسماعیل نے کی استاد شاعر مامون ایمن اورڈاکٹر خالد جاوید جان نے بطورِ مہمان خاص شرکت کی۔
جبکہ نظامت کے فرائض سفینہ سلیم چودھری (ایڈووکیٹ) سیکرٹری جنرل ادب سرائے انٹرنیشنل ) نے ادا کئے دیگر شعراء میں ریحانہ شبیر, ندیم شیخ, منفعت عباس رضوی, شیبہ طراز, فاطمہ رضوی , احسان حسن ساحر, اعجازاللہ ناز, افتخار شوکت چودھری, ریحانہ اشرف , عزرا مرزا, سید جاوید,خالد نصراور کینڈا سے تشریف لائی ہوئی محترمہ راحیلہ ذوالفقار نے اپنا کلام سنایا محترمہ ڈاکٹر رضیہ اسماعیل نے اپنا بہت خوبصورت کلام سنایا۔
خاص طور پر ان کی نظم جو انہوں نے دیارِ غیر میں مقیم ہم وطنوں اور اپنی محسوسات پر لکھی 1973میں لکھی تھی وہ سنا کر اپنے وطن کی قدر کو نمایاں کرتے ہوئے بہت داد وصول کی مامون ایمن کی ادب سے بھر پور گفتگو نے بھی محفل میں اپنا رنگ جمائے رکھا۔
محفلِ مشاعرہ کے آخر میں ڈاکٹر شہناز مزل (چئرپرسن ادب سرائے انٹرنیشنل ) کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تمام مہمانوں نے محترمہ ڈاکٹر شہناز مزل کو صحت اور تندرستی والی زندگی کی ڈھیروں دعائیں دیں۔