بڑھے چلو بڑھے چلو

Success

Success

تحریر : وقار النسا
الحمدللہ رب العالمین جب سے شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی تشکیل ہوئی ہر گزرنے والا دن اس اکیڈمی کے ممبران اور بانی شاہ بانو میر صاحبہ کی وجہ سے اس کی ‏عزت و وقار میں اضافہ کر رہا ہے –کیونکہ ادارے بنا کر ان کو کامیابی سے چلانا ہی در حقیقت اس بانی کی محنت اور خلوص کا ضامن ہے شاہ بانو میر صاحبہ نے ھمیشہ بڑی بہنوں کی طرح شفقت اور محبت دی اور ہر قدم رہنمائی کی آج ادارے کی کامیابی اسی بات کا ثمر ہے جب سب ہی خلوص نیت سے اپنا کام انجام دیں تو ایسے ادارے کی کامیابی اللہ کے کرم سے یقینی ہے ان پر اللہ کا احسان ہے کہ انہیں اللہ نے چشم بینا عطا کر رکھی ہے میں نے ان کے ساتھ جب کام شروع کیا تو ھم دو خواتین تھیں اپنے کام کے ساتھ حقیقی معنوں میں انصاف کرنا میری بھی طبیعت کا خاصا ہے

ھماری مستقل مزاجی اور اخلاص نے وقت کے ساتھ اور بہترین اذہان سے ملوایا اور آج قلم کے اس سفر میں انیلہ احمد نگہت سہیل کے بعد شائستہ احمد اور شازملک ھماری ہم رکاب ہیں یہ خوش کن بات ہے کہ آج دی بول نیوز کے ساتھ ھماری ٹیم منسلک ہو گئی جس کی وجہ ھمارے کام کی وجہ سے مرزا محمد طارق صاجب کا اعتماد ہے ھم سب ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ھمارے کام کی وجہ سے دی بول نیوز کے عہدوں کا اہل سمجھا ادارے اینٹ پتھر یا گارے کی عمارت نہیں ہوتے یہ ھمیشہ اچھی سوچ اور اذہان کے ساتھ مسقل مزاجی سے چلتے ہیں-

جب تک کسی انسان میں یہ حس نہ ہو کام ممکن نہیں اور اگر یہ ہے تو آپ گھر بیٹھے بھی قلم کا جہاد کر رہے ہیں کیونکہ يہ حق اور سچ ہے جس کو دبایا نہیں جاسکتا – ایک اچھے لکھاری کی ساری محبت اس کا قلم اور تحریر ہے اس کو توپذیرائی چاہیے وہ اور کسی چیز کا طالب نہیں ہوتا جب آپ کے قلم کی آواز جب سنی جائے اور قارئین اس کو سراہیں تو گویا آپ کو ہفت اقلیم مل گئی زندگی میں کسی کام میں کامیابی ملے تو یہ آپ کی محنت اور کام سے لگن ہے

Bol

Bol

اگر کسی کام میں ناکامی ہوتی ہے تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہم نہ تو اپنے اوپر بھروسہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی قوت پہچانتے ہیں– زندگی میں کامیابی اور ناکامی تو پہلو بہ پہلو کھڑی رہتی ہیں انسان کو اپنی ذات پر اعتماد ہونا چاہیے صرف خود اعتمادی ہی وہ قوت ہے جوناکامی کو دھکیل کر دور کر دیتی ہے اور کامیابی کو ھمارے قریب کھینچ لا تی ہے رب تو رہتا ہے چار سوحاضر میں ہی غائب کہیں پہ رہتا ہوں انشا اللہ ھماری کوشش ہوکی کہ ھم اپنی بساط بھر اپنے کام سے انصاف کر سکیں

ایک دفعہ پھر دی بول نیوز کے اعتماد کے لئے مشکور ہیں –اللہ سے دعا ہے کہ وہ ھمارا مدد گار ہو امید کامل ہے کہ یہ بڑھتے ہوئے قدم ادارے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے اپنے وطن سے دور ہر محب وطن انسان کی طرح وطن کی محبت ھمارے رگ وپے میں سرائت کرتی ہے اور اس کی سربلندی کی دعا لبوں پر رہتی ہے

Shahbano Mir Academy

Shahbano Mir Academy

انشا اللہ قلم کے اس جہاد میں اپنے وطن میں موجود خرابیوں کو بے نقاب کرنے کےساتھ مثبت پہلوؤں کو بھی منظر پر لاتے رہیں گے
خود پہ گر یقین ہو زندگی حسین ہو دل کو اپنے یہ بتا دو آج ہی
وقت کا حصول ہے روکنا فضول ہے مشکلوں کو یہ بتا دو آج ہی
آگے آگے بڑھتے جانا
ساتھ سنگ چلیں

تحریر : وقار النسا