لیتھوانیا نے یورو زون میں شمولیت اختیار کر لی

Lithuania

Lithuania

ویلنیوس (جیوڈیسک) لیتھوانیا نے یکم جنوری جمعرات کے روز سے یورو کرنسی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یورو زون میں افراط زر کے خطرات اور قرضوں کے بحران کے باوجود لیتھوانیا نے یورپ کی اس مشترکہ کرنسی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بالٹک کی ریاستوں میں سے لیتھوانیا وہ واحد ملک تھا جو اب تک یورو زون میں شامل نہیں تھا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وزیراعظم الگیرداس بٹیویسیوس نے ایک کیش مشین سے دس یورو نکال کر علامتی طور پر ملک میں اس کرنسی کا اجراء کیا۔ لیتھوانیا کی شمولیت کے بعد یورپی یونین کے یورو زون میں شامل ممالک کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔