لیتھوانیا کے سوئمر کا بیک سٹروک میں نیا ریکارڈ

Barcelona

Barcelona

بارسلونا (جیوڈیسک) لیتھوانیا کی سوئمر نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں ایک سو میٹر بیک سٹروک ایونٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سپین کے شہر بارسلونا میں جاری عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ویمنز کے ایک سو میٹر بیک سٹروک ایونٹ میں سولہ سالہ لیتھوانیا کی سوئمر نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔

ریوتا نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ صف چار اعشاریہ تین پانچ سیکنڈ میں مکمل کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے امریکہ کی جیسیکا ہارڈی نے دو ہزار نو میں یہ فاصلہ ایک منٹ صفر چار اعشاریہ چار پانچ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔