نیویارک (جیوڈیسک) یوں تو انسان کا پالتو جانوروں سے لگائو کوئی نئی بات نہیں لیکن یہ ننھی پری تو اتنی سی عمر میں ہی ڈاگی میاں کی محبت میں گرفتار دکھائی دیتی ہے۔
ننھی سی اس بچی نے اپنے پالتو ڈاگی میاں کو اداس لیٹے دیکھا تو فٹ سے پاس پہنچ گئی اور کبھی اس کوگلے سے لگایا تو کبھی اس کے اوپر بیٹھ کر اپنی محبت کا یقین دلایااور تو اور اس کے اوپرلیٹ بھی گئی۔ یوں محسوس ہوتا ہے۔
کہ شایدڈاگی میاںکو بھی ایسی محبت اور پیارآج تک کسی سے نہ ملا ہو جب ہی تو اتنے اطمینان سے ننھی پری کی حرکتیں برداشت کر رہا ہے۔ ننھی پری کی ڈاگی میاں سے دلیرانہ دوستی پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔