کراچی(جیوڈیسک)رواں سیزن کپاس کی فصل میں تیرہ فیصد کمی رہی، مارکیٹ میں ایک کروڑ انتیس لاکھ بیلز لائی گئی۔کراچی ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے سیزن میں کپاس کی بیلز ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ کی سطح پر موجود تھی۔
پنجاب میں بائیس فیصد کمی سے پچانوے لاکھ آٹھ ہزار بیلز لائی گئی تاہم سندھ میں ستائیس فیصد اضافہ ہوا جو چونتیس لاکھ سات ہزار بیلز رہی۔ سیزن کے اختتام تک تین لاکھ تریپن ہزار بیلز ایکسپورٹ کی گئی جبکہ پچھلے سیزن کے اختتام تک گیارہ لاکھ بیلز برآمد کی گئی تھی۔