رواں سیزن کے دوران ملک میں دالوں کی پیداوار دس لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے جس سے دالوں کی درآمد میں 3 فیصد کمی اور تہتر لاکھ ڈالر کی بچت ہوسکے گی۔ دالوں کے درآمدی کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ رواں سال دالوں کی ملکی پیداوار میں۔
نمایاں اضافے کی وجہ سے ملک کی مقامی منڈیوں میں دالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی،گذشتہ سال کے دوران ملک میں دالوں کی پیداوار 2 لاکھ اکیانوے ہزار ٹن تھی ، جس سے نہ صرف مقامی مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتوں میں۔
ہوشربا اضافہ ہوا بلکہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دالیں درآمد بھی کرنا پڑی تھیں تاہم رواں سال دالوں کی بھرپور پیداوار سے ان کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ درآمدات میں بھی کمی واقع ہوگی ، جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔